Add Poetry

میری آنکھ جب تک گلابی رہے گی

Poet: Syed Ishtiaq Hussain Kazmi By: Waqas Shah, RAWALPINDI

میری آنکھ جب تک گلابی رہے گی
اک شہرت شرابی شرابی رہے گی

نہ رہے گا کوئی فرق تم آؤ میکدے کو
گدائی رہے گی نہ نوابی رہے گی

زاہد مجھے جتنا چاہے قائل کر لو
میری فطرت میں پھر بھی خرابی رہے گی

کوئی کرشمہ مجھے سامنے تم دکھاؤ
ورنہ تیری یہ حقیقت کتابی رہے گی

وہ جب بھی نظر سے پلائیں گے ساقی
تیری مے میں مستی نہ گلابی رہے گی

اس گریہ محبت میں آنکھوں کی رنگت
تا روز قیامت گلابی رہے گی

سوکھ جائیں گے اک دن سمندر بھی جانا
مگر کہانی تیری آب آبی رہے گی

اشتیاق غم دنیا سے کیوں گھبرا رہے ہو
یہ زندگی ہے جب تک بے تابی رہے گی
 

Rate it:
Views: 357
02 Sep, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets