میری آنکھو ں کے نیم وا دریچوں میں

Poet: Rukhsana Kausar By: Rukhsana Kausar, Jalal Pur Jattan, Gujrat

میری آنکھو ں کے نیم وا دریچوں میں
جیسے کوئی حسین خواب اُترے

تیری محبت میں یو ں مہکتی رہتی ہوں
جیسے تازہ کلی پہ شباب اُترے

سو جاؤ ں جو میں تو مجھ میں مہکتی ہیں سانسیں تیری
جیسے شبِ عروسی میں کہیں گلاب اُ ترے

اُس کے چہرے کے خدوخال ایسے ہیں
جیسے حُسنِ گل سے نقاب اُترے

وہ جب ملتا ہے تو یوں ملتا ہے
جیسے رب کی رحمت بے حساب اُترے

Rate it:
Views: 558
02 Dec, 2013