میری آنکھوں میں سرور رہتا ہے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

میری آنکھوں میں سرور رہتا ہے
کوئی تو ان میں ضرور رہتا ہے

تصور میں وہ میرے ساتھ ہے
جو نظروں سے دور رہتا ہے

اس نے میرا سکھ چین چھینا ہے
اس بات کا اسے غرور رہتا ہے

میری زندگی میں اندھیروں کا کیا کام
میرے ساتھ اسکی محبت کانوررہتاہے

سستی شہرت کےغلام بھلا کیا جانیں
اصغر گمنامی میں بھی مشہور رہتا ہے

Rate it:
Views: 501
10 Feb, 2011