Add Poetry

میری ادائے ناز ہو یہ بول کر مجھے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

میری ادائے ناز ہو یہ بول کر مجھے
کیوں جا رہے وفاؤں میں اب تول کر مجھے

میں تو تمہاری ذات کا ہی انتخاب ہوں
بانہوں میں لے کے آج پھر انمول کر مجھے

صحرا یہ زندگی ہے پلا جاتے ایک بار
اس تشنگی میں پیار کا رس گھول کر مجھے

کربِ جفا میں دیکھنا گھٹ جائے گا یہ دم
رکھ دے صدائے زیست پہ اب کھول کر مجھے

میں تو تمہارے پاؤں میں بکھری سی دھول ہوں
وشمہ ملے گا کیا تجھے اب رول کر مجھے

Rate it:
Views: 276
27 Oct, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets