میری الجھن کبھی سلجھاؤ تو
Poet: Arooj Fatima Lucky By: Arooj Fatima Lucky, K.S.Aمیری الجھن کبھی سلجھاؤ تو
میرے لیے سب چھوڑ کر آؤ تو
تمہاری راہ دیکھتی رہتی ہوں
اپنا مخ کبھی دیکھاؤ تو
سامنے بیٹھ کر یہ بے ُرخی کیسی
میرے ضبط کو یوں نا آزماؤ تو
سنو میں خفاء ہوں تم سے
مجھے پیار سے مناؤ تو
یہ چاند ستارے کتنے پیارے ہیں
فلک پہ آشیانہ بناؤ تو
میں نے تو سنا دیا حال دل تمہیں
اب تم بھی تو کچھ سناؤ تو
یہ غزل تمہارے نام کرتی ہوں لکی
زرہ داد میں کچھ فرماؤ تو
More Love / Romantic Poetry






