Add Poetry

میری تم سے شناسائی ہے

Poet: By: UA, Lahore

تم کو دیکھ کر دل سے یہ صدا آئی ہے
جیسے برسوں سے میری تم سے شناسائی ہے

اتنا مانوس کوئی ایسے تو نہیں لگتا ہے
کوئی نہ کوئی تو ہم تم میں آشنائی ہے

تم سے دل کی بات کا اظہار برملا کر دوں
پھر یہ سوچوں اس میں تو رسوائی ہے

میرے اطراف میں ہجوم بپا رہتا ہے
پھر بھی لگتا ہے چاروں اور تنہائی ہے

لوگ کہتے ہیں اسکی خاموشی صحرا ہے
اس کی باتوں میں سمندر سی گہرائی ہے

 

Rate it:
Views: 809
01 Dec, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets