وہ اک کلی ہے، میرے خوابوں میں پلی ہے
زمانے سے نرالی ہے، کوئی حور یا پری ہے
کبھی کبھی اداسی اسکی، کر دیتی ہے مجھے اداس
نشہ سا رہتا ہے وہ ہوتی ہے جب میرے پاس
ہونٹوں سے پھول جھڑتے ہیں، جب وہ مسکراتی ہے
دل دھک دھک کرتا ہے، وہ دل کی دھڑکن بن جاتی ہے
میری جان، میرا پیار، میری امنگ، میری ترنگ ہے وہ
اس کا سبھی کچھ ہوں میں، میری سبھی کچھ ہے وہ