میری خاموشیاں، میری صدائیں بن گئیں
میری نگاہیں ہر پل یہ احساس دلائیں
کہ میں تجھ کو کتنا چاہتی ہوں
میری دھڑکن، دل کی روانی بن گئی
میری پلکیں ہر پل جھُک کر یہ بتائیں
کہ میں تجھ کو کتنا چاہتی ہوں
میرے الفاظوں کی لکیریں، میری کہانی بن گئی
میری نگاہیں جا کر یہ دکھائیں
کہ میں تجھ کو کتنا چاہتی ہوں
زندگی میری جان کی، عبادت بن گئی
میری سانسیں رُک رُک کر یہ سمجھائیں
کہ میں تجھ کو کتنا چاہتی ہوں