میری خوشی میری بہار ہو تم

Poet: UA By: UA, Lahore

میری خوشی میری بہار ہو تم
میرا جنوں میرا قرار ہو تم

تمہیں دیکھوں تمہیں دیکھے جاؤں
آئینہ ہو میرا سنگھار ہو تم

میں کیسے خود پہ بھروسہ نہ کروں
میری وفا کا اعتبار ہو تم

مہک رہا ہے محبت کا چمن
چاندنی ہو گلِ گلزار ہو تم

تمہیں بھلانا کارِ لا حاصل
میرے اعصاب پہ سوار ہو تم

زمانہ بے وفا سمجھتا رہے
حقیقتا“ وفا شعار ہو تم

میری خوشی میری بہار ہو تم
میرا جنوں میرا قرار ہو تم

Rate it:
Views: 577
25 Sep, 2018