Add Poetry

میری دنیا میں پھر سے جاوداں ہونے لگا محسن

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

میری دنیا میں پھر سے جاوداں ہونے لگا محسن
شعورِ بندگی بن کر رواں ہونے لگا محسن

خوشی سے جھومتی ہوں جب اسے محسوس کرتی ہوں
عجب ہے کیفیت میرا گماں ہونے لگا محسن

خیال فکر ہو یا ہو شعورِ زندگی میرا
میری آنکھوں سے چہرے سے عیاں ہونے لگا محسن

زمانے کی فکر مجھ کو نہیں اس دشت ویراں میں
سفینے کا میرے اب بادباں ہونے لگا محسن

معجزہ ہوگیا شاہد دل وشمہ کے آنگن میں
کوئی چپکے سے آیا اور دھواں ہونے لگا محسن

Rate it:
Views: 535
10 Oct, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets