میری زندگی میں خوشیاں بکھراتےجانا

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

میری زندگی میں خوشیاں بکھراتےجانا
غم کے عالم میں بھی تم مسکراتے جانا
تیری جدائی میں راتوں کو جاگ جاگ کر
اب تواپنا معمول بن گیاہےآنسو بہاتےجانا
تمہارےبےچین دل پہ کیا گزر رہی ہے
جاتےہوئےمجھےدل کا حال سناتے جانا
میری گلی سے جس دن تمہارا گزر ہو
اپنی ہرےکانچ کی چوڑیاں کھنکاتے جانا
آج کے بعد پھر کب اصغر سےملنے آؤ گی
فقط اتنی سی بات تم ہمیں سمجھاتے جانا

Rate it:
Views: 595
23 Mar, 2012