میری زندگی کے چار دن
Poet: Ayesh khan By: Ayesh khan, karachiمیری زندگی کے چار دن
گزرے کہاں کچھ یاد نہیں
مہکے پلوں میں جو لوگ پاس تھے
کھوئے کہاں کچھ یاد نہیں
مجھے یاد ہے وہ لمحہ حسین
جب آ ملا تھا مجھ سے وہ اجنبی
میرے دل کے نگر میں وہ آ بسا
کب پہنچا وہاں کچھ یاد نہیں
یہ سوچا تھا کب کہ ہجر بھی ہے
ہاں سکھ کے ساتھ دکھ بھی ہے
مجھ سے مل کر وہ چھن گیا
ہوا کب جدا کچھ یاد نہیں
عائش تاریکی کا تھا وہ سفر
گزرنے میں جس کو صدیاں لگیں
پہنچ کر منزل پہ بھی الجھ گئے
ہم جائیں کہاں کچھ یاد نہیں
More Love / Romantic Poetry






