میری محبت

Poet: By: Haroon Afzal, Gujrat

میری محبت کے دونوں عالم
تمام روشن تمام محکم

میں یاد کرنا بھی جانتا ہوں
میں یاد آنا بھی جانتا ہوں

نظر نظر میں ہے کامرانی
قدم قدم پہ ہے کامیابی

مگر کوئی مسکرا کے دیکھے
تو ہار جانا بھی جانتا ہوں

مجھے سمندر کے پانیوں میں
کسی کی خاطر تو ڈوبنا ہے

اگرچہ لہروں کے درمیاں سے
میں پار جانا بھی جانتا ہوں

Rate it:
Views: 1894
20 Nov, 2008