میری محبوبہ

Poet: Muhammad Imran Khan - emron mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

میری محبوبہ وہ اک نازنیں ہے
کہ جس کے حُسن پہ صد آفریں ہے

کریگا دل میرا جس کی غلامی
میری قسمت کا مالک وہ حسیں ہے

میرے دل کی ہر دھڑکن میں وہ ہے
جس کی کاکُل کے سائے میں جبیں ہے

میں سب کچھ وار دُوں اُس دلرُبا پر
گُلابی ہونٹ، چہرہ آفشیں ہے

کہیں سب تھام کے سینہ گیا دل
اُسے دیکھو تو اتنی دلنشیں ہے

نظر اُس سے ملاؤں گا میں کیسے
ملائم جلد چشم سُرمگیں ہے

نظر لگ جائے نہ اُس کو کسی کی
حسیں چہرے پہ پردہ بھی نہیں ہے

مجھے لگتا ہے کچھ ایسا مانو
میرے خوابوں کی ملکہ وہ حسیں ہے
 

Rate it:
Views: 1894
24 Jul, 2016