میری نظرمیں جتنا حسیں میرا خیال ہے
کچھ ایسا ہی سندر اس کاحسن وجمال ہے
میرےسخن نے نکھارا ہے حسن کو
یہ سب میری شاعری کا کمال ہے
میں اس کی کس بات کی تعریف کروں
وہ سندرتا کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے
اس سے دور رہ کر کیسے زندگی گزرےگی
ہجر کہ پہلے سال میں ہی برا حال ہے
وہ تصور میں ہرپل میرےساتھ ہے
اسے بھولنا اصغر کہ لیےمحال ہے