میری نظرمیں جتنا حسیں میرا خیال ہے
کچھ ایساہی سندراس کا حسن وجمال ہے
میرےسخن نےنکھاراہے اسکے حسن کو
لگتا ہےیہ سب میری شاعری کا کمال ہے
میں اس کی کس کس بات کی تعریف کروں
وہ تو سندرتا کی اک جیتی جاگتی مثال ہے
اس سےدور رہ کر کیسےگزرےگی زندگی
ہجر کے پہلےسال میں ہی برا حال ہے
وہ تصور میں ہر پل میرے ساتھ رہےگا
اسے بھولنا اصغرکےلیےبڑا محال ہے