میری وفاؤں کا کوئی صلہ دیجیئے
Poet: احسن فیاض By: Ahsin Fayaz, Badinمیری وفاؤں کا کوئی صلہ دیجیئے
میری رگِ لہو میں زہر ملا دیجیۓ
میں گماں لئے بیٹھا ہوں کوئی آئیگا
میرے دروازے کی زنجیر ہلا دیجیۓ
زخم پے زخم کھا رہا ہوں مگر اب
تیرے در پے آں پڑا ہوں دوا دیجیۓ
مخلصی کے زمانے گذر گئے اور اب
جناب عشق کیجیۓ اور دغا دیجیۓ
دل اور جلائو کے اس سوغات سے
بچ جائوں پھر بددعا دیجیۓ
دیکھنا چاہتے ہیں کسی حسن ور کو
اس ستمگر کو آئینا دیجیۓ
آج طبیت بہت اداس ہے ساقی
آج شراب میں کچھ ملا دیجیۓ
More Love / Romantic Poetry






