Add Poetry

میری پیاس سے ذرا تو وصال کرتے

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbad

کچھ تو میرا خیال کرتے
جان مرے دل کا ملال کرتے

ذرا ذرا سی بات پہ یہ شکن کیسی
محبت کا بیان حال کرتے

میں نے گر ڈالا تھا محبت کا سوال
تم بھی اس سوال کا سوال کرتے

وسوسوں سے کیا مٹانا رنجشیں غم
حقیقت کا جاند شوال کرتے

بھٹک جاتی ہوں میں جدائی کے جنگلوں میں
اس جدائی کا اب تو زوال کرتے

تیرا تقاضا رہتا ہے چھوڑ دو مجھے
چلو تم ہی چھوڑ کر یہ کمال کرتے
اس سوھنی نگاہوں میں وصل کی پیاس ٹہری
میری پیاس سے ذرا تو وصال کرتے

میں نے مانگا ہی کیا تھا فقط محبت
تم زرا تو خود کو جلال کرتے

روز عہد وفا کر کے بھول جاتے ہو
کچھ تو اپنے دعوں کا خیال کرتے

پتھر کے سامنے ماتھا ٹیکنے سے کیا ملتا ہے
محبت کی عبادت کا پورا سال کرتے

بات بات پہ بگڑ جاتی ہے طبعیت تمہاری
میرا نا چلو اپنی صحت کا خیال کرتے

Rate it:
Views: 492
06 May, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets