میری گلی میں وہ رہتی ہے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

میری گلی میں وہ رہتی ہے
کیسےہو ہر روز مجھ سےکہتی ہے

پھر میرے قریب آتی ہے
سرگوشی کرکےسمجھاتی ہے

کہ جو لوگ تجھےتنگ کرتےہیں
اصل میں یہ تجھ سےجلتےہیں

اچھے لوگ محبت بانٹتےہیں
اور حاسد حسد کرتے ہیں

یہ لوگ اندر سےاتنےجل جاتےہیں
دھیرےدھیرے اپنی موت مر جاتےہیں

Rate it:
Views: 319
11 Jun, 2011