میری یاد تو آتی ھوگی (خود کلامی)

Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahore

اے بھولنے والے! تمہیں میری یاد تو آتی ھو گی
میری چاھت تمہیں کبھی تمہیں رُلاتی ھو گی

مجھے کھونے کے بعد ھو گے تم نادم شاید
میری یاد میں تیری آنکھ اشک بہاتی ھو گی

رفیق و رقیب کی محفل سے جب اُکتاتے ھو گے
میری یادیں میری باتیں تجھے بہلاتی ھو گی

تنہائ میں میری یاد کا دیا جب جلتا ھو گا
میری محبت میری آرزو تمہیں تڑپاتی ھو گی

اے دُور کے رہنے والے! ہار جاؤ گے خود سے لڑتے لڑتے
میری سنگت میری چاہ کی تشنگی تجھے جلاتی ھو گی

Rate it:
Views: 711
14 Dec, 2016