میرے اخلاص کو اب دل سے بھلانے والا
کیا سمجھتا ہے مجھے ہاتھ دکھانے والا
میرے دشمن نے بڑی چال چلی ہے لیکن
اس برے وقت سے مالک ہے بچانے والا
اپنی بد سوچ کے دھارے کو بدل لے ورنہ
اس سے بڑھ کر کوئی طوفان ہے آنے والا
اب کہ اس بار تجھے پیار کا مرہم دے دوں
پھر ملے گا نہ کوئی زخم چھپانے والا
تیرے دکھ ،درد کی دنیا میں حقیقت کیا ہے
میرا مولا ہے مجھے غم سے بچانے والا
جو مجھے لے کے چلا جائے گا اک دن وشمہ
میرا محبوب بہت جلد ہے آنے والا