میرے انجام پر آنسوں نہ بہانے والے
Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachiمیرے انجام پر آنسوں نہ بہانے والے
میرے جذبات کو مٹی میں ملانے والے
تو نے میری ہی محبت کا بھرم توڑ دیا
اے تنہا مجھے چھوڑ کے جانے والے
شبِ رخصت جو کہا تو نے مجھے دوست ترا
کہاں وہ جذبہ گیا دوست بنانے والے
میں نے سجدے بھی کئے تو تری خاطر ہی کئے
کیسا دیتا ہے صلہ دل کو جلانے والے
میرئ تربت پہ تحریر یہ لکھنا احسن
کچھ نہیں کر میں سکا دنیا بنانے والے
More Love / Romantic Poetry






