میرے انداز کو شعلہ بیانی تم سے ملی

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

مجھے پیار کی نشانی تم سے ملی
میرے انداز کو شعلہ بیانی تم سے ملی

جسےمر کر بھی نہ بھول پاؤں گا
ایسی محبت بھری زندگانی تم سے ملی

ہم نے تو کبھی سوچا بھی نہ تھا
اچانک مقدر کی کہانی تم سے ملی

میں کیسے بلا دوں وہ انمول یادیں
وہ جو اک شام سہانی تم سے ملی

اصغر کو سدا ملی خوشیاں تم سے
مجھے کبھی نہ پریشانی تم سے ملی
 

Rate it:
Views: 656
08 Oct, 2008