میرےتصور میں جب یار پرانےآتےہیں
مجھے یاد وہ بیتےزمانے آتے ہیں
ہمارےدل میں محبت کی آگ لگاکر
اسےکبھی نہ وہ بجھانےآتےہیں
جانےکب میری زندگی میں آئےگی
ہررات مجھےجس کہ سپنےآتےہیں
بغیرمطلب یہاں کوئی بات نہیں کرتا
غرض ہو توغیربھی بنکراپنےآتےہیں
ایسےلوگوں کہ درمیاں فاصلہ رکھتےہیں
جنہیں ہرطرح کےروپ بدلنےآتےہیں