میرے خط کا جواب

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جیسے ہی میرےخط کا جواب آیا ہے
یوں لگا مجھ پہ دوبارہ شباب آیا ہے

اس سےبچھڑ کر ایسا محسوس ہوا
کہ اب ہمیں دنوں کا حساب آیا ہے

جب بھی اس کا کوئی پیغام آتا ہے
مجھےلگتا ہےڈاک میں گلاب آیاہے

میرےسپنے میں جب گزر ہوا اس کا
یوں لگا کہ کتنا حسیںخواب آیا ہے

تم ساتھ ہوتوزندگی کتنی خوبصورت ہے
ابھی تو اصغرکو جینا جناب آیا ہے

Rate it:
Views: 496
14 Jul, 2011