میرے دل میں اس کا آشیانہ ہے
جس کے دل میں میرا ٹھکانہ ہے
دونوں کو کسی سے کوئی لالچ نہیں
اپنا یارانہ بھی بڑا بےلوث یارانہ ہے
میں اپنا غم کسی اور کےساتھ نہیں بانٹتا
میرےپاس اس کا دیایہی نذرانہ ہے
اس کی یاد بینک کے لاکر میں رکھی ہیں
ًمیرے پاس اک وہی انمول خزانہ ہے
وہ روٹھتے رہے اور ہم انہیں مناتےرہے
اپنی محبت کا صرف اتنا افسانہ ہے