Add Poetry

میرے دل میں جب ۔۔۔۔۔۔

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

میرے دل میں جب کوئی ملال ہوتا ہے
تم کیا جانو میرا کیسا حال ہوتا ہے

میری ہر سوچ میں تم ہوتے ہو
مجھے فقط صرف تمہارا ہی خیال ہوتا ہے

اجنبی ہو کے بھی اپنے سے لگتےہو
کیا محبت میں ایسا بھی کمال ہوتا ہے

یہ دل کے سودے بھی عجیب ہوتے ہیں
ان کے آگے تو شاہ بھی کنگال ہوتا ہے

میںجب بھی کوئی تصویر بناتا ہوں
میرے تصور میں تمہاراجمال ہوتا ہے

تیرا درد سنبھال کے رکھیں گے ایسے
جیسےغریب کی گٹھڑی میں لعل ہوتا ہے

Rate it:
Views: 10776
04 Jan, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets