میرے دل میں وہ ۔۔

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghaham

میرےدل میں وہ ٹھکانہ ڈھونڈتا ہے
مجھ سےپیار کرنےکابہانہ ڈھونڈتاہے

دل کاپنچھی کب سےآزادپھرتا ہے
اب یہ بھی کوئی آشیانہ ڈھونڈتا ہے

جب سارا دن ان کےساتھ گزرتاتھا
دل نادان پھر وہی زمانہ ڈھونڈتاہے

کبھی گلیوں میں کبھی بازاروں میں
میرادل اسےروزانہ ڈھونڈتا ہے

Rate it:
Views: 359
23 Jun, 2018