میرے دل کی دھڑکن ہوتم۔۔۔۔۔

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

نہ چھپا کے رکھ خود کو صبح کے اجالے سے
لگ رہے سورج پر تیرگی کے تالے سے

میرے دل کی دھڑکن ہو تم ۔ روح کا تبسم ہو
جانتا ہوں میں تجھ کو اپنے ہی حوالے سے

جب کبھی بھی پڑھتا ہوں قیس و نجد کا قصہ
سارے لفظ لگتے ہیں گویا دیکھے بھالے سے

بول اٹھی ہیں پلکیں تم یہیں کہیں پر ہو
پھر رہے ہیں آنکھوں میں روشنی کے ہالے سے

Rate it:
Views: 1508
07 Sep, 2011