میرے دل کے پرندے کیوں چمکتے ہیں
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, walesمیری آنکھوں میں آنسو کیوں چمکتے ہیں
سوالوں کی طرح یہ کیوں دہکتے ہیں
میرے دل میں سلگتی آگ کیسی ہے
یہ کس احساس کے شعلے لپکتے ہیں
میں اپنے آپ سے کیوں بے خبر سی ہوں
میرے دل کے پرندے کیوں چمکتے ہیں
میرے ہونٹوں پہ بس اک نام ہے تیرا
تمہارے نام کے ساغر چھلکتے ہیں
تیرے دل کی زمیں کتنی مقدس ہے
کہ ذرے بھی یہاں موتی چمکتے ہیں
More Love / Romantic Poetry







