Add Poetry

میرے دِل کو تمہاری ہی محبت کی ضرورت ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

میرے دِل کو تمہاری ہی محبت کی ضرورت ہے
تمہیں کیسے بتاؤں کہ مجھے تم سے محبت ہے

تمہاری مسکراہٹ اپنی پلکوں میں چھپا لوں گی
برا مانے بِنا کہہ دو مجھے اس کی اجازت ہے

تمہاری دید کی طالب یہ آنکھیں کہتی رہتی ہیں
تمہیں ہر روز دیکھنا میری آنکھوں کی حسرت ہے

تمہیں یوں رو برو پا کر دھڑکنا بھول جاتا ہے
مگر تمہیں ہی چاہتا ہے بڑی دِل کی جسارت ہے

میری نظروں سے اپنے حسن کی تاثیر کو دیکھو
زباں سے کیا کہوں کتنی حسیں تر یہ زیارت ہے

تمہارے بِن بہت دشوار ہے جینا میرا جاناں!
تمہارا ساتھ پا لینا میرے جیون کی راحت ہے

وہ تیرا حالِ دِل عظمٰی بھلا کیسے سمجھ پائیں
تیرے لئے ان کے دِل میں محبت ہے نہ چاہت ہے

Rate it:
Views: 383
12 Aug, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets