میرے ذہن میں نکہتِ احساس آ گئی
امیدِ قلب ٹوٹ کے جب یاس آ گئی
ویسے کسی کو راس یہ آتی نہیں مگر
تنہائی دردِ ہجر مجھے راس آ گئی
تنہائیوں کو جس نے مقدر بنا دیا
نا چاہ کر بھی دل میں وہی آس آ گئی
یوں ہی تو بحرِ دید میں اترا نہیں لہو
ضیغم کسی کی یاد مرے پاس آ گئی