میرےساتھ تیرےپیار کی خوشبو رہتی ہے
تجھ سے باتیں کرنے کی آرزو رہتی ہے
تیری دید سےاسےروحانی سکوں ملتاہے
تیرےانتظار میں آنکھ کرتی وضورہتی ہے
کیا ایک خط لکھنے کا بھی وقت نہیں
کیاکام ہےجس میں مصروف تو رہتی ہے
تجھےپانے کی آرزوجو اس دل میں ہے
میرےجسم میں بن کےوہ لہورہتی ہے
یہ سب میرےتخیل کا کمال ہے جاناں
دور ہو کےبھی میرےپاس تورہتی ہے