میرے محبوب

Poet: دانش ملک By: Sabir malik, Jhang

مرا من اکتا گیا تھا یا تھی لذتِ غریبی
مرا دل کہہ رہا تھا اب آرزو نہیں ہے

یہ جودھتکار دیا گیاہوں بھلا کیوں ہو اس پہ شکوہ
یہاں سب کے والی وارث مرا کوئی نہیں ہے

مرا دل ہے آبدیدہ پھر بھی ہے چپ سادھی
وہ جو اک آہ کو سمجھ لے ایسا سامع نہیں ہے

ہیں بال وپر تو خوب سبھی دیکھتے ہیں لیکن
کیا گزر رہی اہلِ قفس پہ کوئی دیکھتا نہیں ہے

ایسے میں سنبھالوں خود کو یا حوصلہ دوں تم کو
مرے پاس جانِ جاں کوئی چارہ نہیں ہے

Rate it:
Views: 579
24 Mar, 2018