Add Poetry

میرے مہمان

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہر رات خوابوں میں وہ میرے مہمان ہوتے ہیں
ہم دونوں میں کتنے ہی عہدوپیمان ہوتے ہیں

اگلے دن پھر وہی زندگی کی کشمکش
گزرے دن کی طرح ہم پھر پریشان ہوتے ہیں

دن بھر لکھتا ہوں نظمیں اس کی یاد میں
میری نظموں کا وہی عنوان ہوتے ہیں

دو چار دن جب ان سے بات نہیں ہو پاتی
پھر میرے دل میں کیا کیا گمان ہوتے ہیں

میں نے کہا تیرے بن اب جی نہیں لگتا
بولی جدائی کے لمحے کاٹنے کب آسان ہوتے ہیں

Rate it:
Views: 332
03 Apr, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets