Add Poetry

میرے وجود میں سمائی تھی وہ لڑکی

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

میرے وجود میں سمائی تھی وہ لڑکی
میری زندگی میں ایسے چھائی تھی وہ لڑکی

مجھ سے زیاد ہ میری چا ہت کرتی تھی
میرے عشق میں اتنی سو دائی تھی وہ لڑکی

نا جانے کس نے نفرتیں پیدا کر دی اُس میں
وگرنہ محبت میں نہائی تھی وہ لڑکی

اب آہستہ آہستہ دور ہونے لگی وہ
جُدا ہوتے ہوئے بھی گھبرائی تھی وہ لڑکی

اب بھی کھڑا ہے نہا ل راہوں میں اُس کی
جن راہوں سے پہلی بار آئی تھی وہ لڑکی

کومل گلابو ں پے غزل سنائی جب محفل میں
خدا قسم نہا ل کو بہت یاد آئی تھی وہ لڑ کی

میرے وجود میں سمائی تھی وہ لڑکی
میری زندگی میں ایسے چھائی تھی وہ لڑکی

Rate it:
Views: 531
30 Mar, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets