Add Poetry

میرے پاس جو تھی کروٹیں اور آہوں کے سرانے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

میرے پاس جو تھی کروٹیں اور آہوں کے سرانے
اُن جاگتی نیندوں کے ہاتھ ہیں دعاؤں کے سرانے

اک اتفاق حسرت سے کہیں جو بھی بات ہوئی
وہی بات پڑی ہے اب تک سزاؤں کے سرانے

شاید اُن نظاروں کو نظر لگ گئی کسی کی
جو بھی میں نے رکھے تھے نگاہوں کے سرانے

رواں یہ اشک میرے غم کو بھی کیا بھگوتے
جل گئی ساری انگڑایاں اُن شعاؤں کے سرانے

دھڑکنوں کے ردم میں اب سانسیں بہکتی ہیں
کہاں سے لاؤں پھر وہی بانہوں کے سرانے

کسی کا ترس بھی ترسے نہ ترسے سنتوشؔ
سجدے کو پھول رکھ لیتے ہیں پاؤں کے سرانے

 

Rate it:
Views: 238
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets