میرے پاس وجوُد یہی دیرینہ تو ہے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

میرے پاس وجوُد یہی دیرینہ تو ہے
قوت حافظہ ہی صحیح کچھ تخمینہ تو ہے

یہاں مسافت کو ہوئی ابکہ ناتراشیدگی نصیب
اُس کے پاس پھر بھی اپنا آشیانہ تو ہے

احتیاج گہرائی سے جس طرف بھی نظر پھیرلو
ہر شخص کا رُخ جیسے بس امیرانہ تو ہے

شیشہ حسرت کو کہیں اور کہاں دیکھوں
یہ چہرہ ہی دل کا آئینہ تو ہے

میں نے دل کی لگن کو دُھن سمجھا
مگر آنکھ کا بھی ہر پیچ نابینہ تو ہے

تیرے رخ سے نہیں ملی طرز نشست سنتوشؔ
اپنی وضع میں رہکر کچھ دن جینا تو ہے

 

Rate it:
Views: 269
06 Jan, 2011