میرے پیار میں جو دنیا سےماورا تھی
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمیرے پیار میں جو دنیا سے ماوراتھی
اس کے سوااور نہ کوئی دل کی دعا تھی
اس کےساتھ سال بھی پل لگتے تھے
اس سےدور رہ کر زندگی سزا تھی
غصے میں جب کبھی وہ روٹھ جاتی
لگتا تھا جیسےزندگی مجھ سےخفاتھی
جیون میں اب خوشیاں نہ سکوں ہے
لگتاہےجیسےوہ سب اس کی عطا تھی
اب کس کے ساتھ میں اپنےدرد بانٹوں
دنیا میں ایک وہی تو میری غم آشناتھی
More Love / Romantic Poetry






