میرے پیار کی ایسی حسیں مورت ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

میرے پیار کی ایسی حسیں مورت ہے
کیا مثال دوں کہ وہ کتنی خوبصورت ہے
صورت سےوہ کوئی حورپری لگتی ہے
اس کی جوانی اپنے آپ میںقیامت ہے
اس سےبات کر کہ سب بھول جاتاہوں
مگراسےرہتی مجھ سےشکایت ہے
وہ میرے دل نگر کی اکیلی رانی ہے
صرف اک اسی کی یہاں حکومت ہے
اس کےدم سےپھولوںجیسی ہےزندگی
اسی کی بدولت زیست میں راحت ہے
 

Rate it:
Views: 328
14 Dec, 2011