میرے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ تھما سکو تو چلو
Poet: MZ By: MZ, karachiمیرے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ تھما سکو تو چلو
زندگی بھر یہ ساتھ نبھا سکو تو چلو
جو زمانہ چھوڑ جائے مجھے ٹھوکر لگنے پر
اپنے سہارے سع مجھے اٹھا سکو تو چلو
غموں کی تیز بھڑکتی آگ کے شراروں سے
میری خوشیوں کا دامن بچا سکو تو چلو
میری پلکھوں پہ اگر سانسوں کا بوجھ بڑھ جائے
کچھ بوجھ اپنی پلکھوں پہ اٹھا سکو تو چلو
میری زندگی تو ھے اندھیری رات کی طرح
جگنو بن کر راستہ دکھا سکو تو چلو
More Love / Romantic Poetry







