میرے ہمدم میرے ہمسفر
تجھے کیسے بتاؤں میں
میری زندگی میں تیری اہمیت ہے کیا
تجھے کیسے سمجھاؤں میں
کہ تیرے آنے سے پہلے میری زندگی کے
یہ ڈھنگ نہ تھے
بھت بے رنگ تھی زندگی
یہ رنگ نہ تھے
زرد موسم کا راج تھا چار سو
یہ خوش رنگ نظارے نہ تھے
خوشیاں اور قہقہے بھی تھے پرائے
ہمارے نہ تھے
اندھیرے ہی اندھیرے تھے
اجالے نہ تھے
الجھی ہوئی تھی روپ
خود اپنی ہی ذات کی الجھن میں
اپنی محبت سے میری زندگی کو
سنوار دیا تونے
میری چاہت سے بڑھ کر
مجھے پیار دیا تونے،،