میرےساتھ اک غم خواررہتا ہے
جومیرےذہن پہ سوار رہتا ہے
اسےایک پل کی فرصت نہیں
جسےملنےکودل بیقراررہتاہے
دل توڑنے والےسوچ کے چل
سناہےدلوں میں پروردگاررہتاہے
میں جہاں کہیں بھی چلاجاؤں
مجھےیاداس کانقش ونگار رہتا ہے
خوشی کی برسات ہویاغم کہ بادل
اصغر ہر دور میں باوقار رہتا ہے