میں اب بھی وہی ہوں جو پہلے تھی
تم بدل گئے ہو تو کیا ہوا
میرے دِل کی تمنّا اب بھی وہی ہے جو پہلے تھی
تمہارے دِل کی آرزو بدل گئی تو کیا ہوا
تمہاری زندگی بدل گئی تو کیا ہوا
ہم اب بھی اسی راہ پہ گامزن ہیں جس پر پہلے تھے
تم نے اپنی راہ بدلی تو کیا ہوا
میری زندگی اب بھی وہی ہے جو پہلے تھی
تمہیں یاد ہے ہم نے کہا تھا ہم خود کو نہیں بدلیں گے
چاہے تم خود کو بدل لو
دیکھ لو ہم نے خود کو نہیں بدلا
اگرچہ تم خود بدل گئے ہو
لیکن ہم، ہاں لیکن ہم آج بھِی
وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے
میں آج بھی تم سے کہتی ہوں جو پہلے کہا
میں اب بھی وہی ہوں جو پہلے تھی