میں الفت میں ریاکاری نہیں کرتا

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

مجھ سےپیار کر رنجش رہنےدے
محبت کیے جا سازش رہنےدے

یہاں یہ بہت کم پوری ہوتی ہیں
اپنےدل میں ہرخواہش رہنےدے

چاہت کبھی ناپی تولی نہیں جاتی
دولت سےنہ تول پیمائش رہنےدے

مجھ سےسدا کےلیےمت روٹھ
پھر ملنے کی گنجائش رہنےدے

میں الفت میں ریاکاری نہیں کرتا
پیار دل میں رہنےدےنمائش نہ کر

Rate it:
Views: 470
05 Nov, 2012