میں اپنی صبح وشام تیرے نام کرتی ہوں
Poet: Rukhsana kausar By: Rukhsana kausar, Jalal Pur Jattan, Gujratمیں اپنی صبح وشام تیرے نام کرتی ہوں
تیرے ہی نام اپنا سب کلام کرتی ہوں
جہاں لگ جائے تیرے ذکر کی محفل
میں وہیں پہ قیام کرتی ہوں
جو بھی لیتا ہے تیرا نام میرے سامنے
میں عقیدت میں اسے سلام کرتی ہوں
نہیں چھپایا اپنا پیارا سا تعلق کسی سے
تیرے نام کے چرچے سر عام کرتی ہوں
آجائے جو تیری یاد بھی تو پلکیں جھکا لیتی ہوں
میں یوں تیرا احترام کرتی ہوں
More Love / Romantic Poetry






