میں اپنی محبت کی یوں تشکیل کرتاہوں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمیں اپنی محبت کی یوں تکمیل کرتاہوں
اپنا ہر شعر اس سےتشکیل کرتا ہوں
اس کا پیار میری زندگی کاحاصل ہے
اپنا یہ موقف کبھی نہ تبدیل کرتاہوں
اسکی ذات جب میراعنوان ہوتی ہے
پھرمیں شاعری حسیں وجمیل کرتاہوں
میری بات کا جب وہ یقیں نہیں کرتے
میں ان سےنظرثانی کی اپیل کرتاہوں
آخرانہیں میری ہربات ماننی پڑتی ہے
میں پیش ایسی قوی دلیل کرتا ہوں
جو لوگ خود اپنی نظروں میں گرجاہیں
میں انہیں کبھی نہ رسواوذلیل کرتاہوں
More Love / Romantic Poetry






