میں اگر تم سے محبت نہ کرتی
Poet: Gurya By: Gurya, karachiمیں اگر تم سے محبت نہ کرتی
تو راتوں کو دیر تک نہ جاگتی
تمھاری باتیں یاد کر کے
کبھی آنکھوں میں آنسوں نہ لاتی
گھنٹوں کھڑکی کے پاس بیٹھ کے
بے وجہ تمہاری راہ نہ تکتی
ہتھیلی پہ تمہارا نام لکھ کے
بار بار اسے نہ چومتی
تم اگر میرے دل میں نہ آتے
تو ہر جگہ تمہیں نہ ڈھونڈتی
میں اگر تم سے محبت نہ کرتی
تو راتوں کو دیر تک نہ جاگتی
More Love / Romantic Poetry






