میں بارش کی بوندھ سی لڑکی
Poet: دیا شیخ By: دیا شیخ , Lahoreمیں بارش کی بوند سی لڑکی
وہ ان بوندوں کا بہادر پاسباں
میں کھلتی پھول کی ایک کلی
وہ ان کلیوں کا ذمہ دار باغباں
میری مثال جیسے کڑکتی بجلی
اور وہ ان بجلیوں کا نرم راہنما
بن سکھی میرے جیون میں رہے کمی
وہ ان کمیوں میں خوشیوں کا ساماں
میں ہوا،میں گھٹا،میں خلا ،میں نمی
وہ ان خلاؤں کا بند پیچ ،میرا سائباں
وہ رہے غلط اور میں صدا صحیح
ہائے!مگر اس جیسا غلط بھی کہاں
More Love / Romantic Poetry






