میں تمہیں بھول نہیں پاؤں گی
Poet: UA By: UA, Lahoreتم مجھے بھول بھی جاؤ تو کیا
میں تمہیں بھول نہیں پاؤں گی
تم مجھے یاد نہ کرو تو کیا
میں تمہیں یاد کئے جاؤں گی
تم مجھ سے حال دل کہو نہ کہو
میں تمہیں حالِ دل سناؤں گی
تم میرے خواب نہ دیکھو تو کیا
میں تمہارے خواب سجاؤں گی
تم میرے نہیں ہوئے تو کیا
میں تمہاری سدا کہلاؤں گی
تم وفا مجھ سے نہ کرو تو کیا
میں تمہی سے وفا نبھاؤں گی
تم مجھے بھول بھی جاؤ تو کیا
میں تمہیں بھول نہیں پاؤں گی
More Love / Romantic Poetry






